کراچی: 11 ماہ میں 60 ہزار سے زائد وارداتیں، 80 افراد مزاحمت پر قتل

شہر میں موبائل فون کی چوری بھی کم نہ ہوئی، 16 ہزار 278 افراد اپنے موبائل فون سے محروم ہو گئے
شائع 09 دسمبر 2025 11:37am

کراچی میں رواں سال جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق شہر میں 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 60 ہزار 700 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 80 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جان سے گئے۔

سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، 2025 کے 11 مہینوں میں 35 ہزار 749 موٹرسائیکلز چوری ہوئیں جبکہ 6 ہزار 78 موٹرسائیکلز اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

شہر میں موبائل فون کی چوری بھی کم نہ ہوئی، 16 ہزار 278 افراد اپنے موبائل فون سے محروم ہو گئے۔

جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی چوری کے واقعات بھی تشویش ناک سطح پر رہے اور ایک ہزار 728 گاڑیاں چور لے گئے جبکہ 284 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

رواں سال 89 بھتہ خوری کے کیسز رپورٹ ہوئے اور اغوا برائے تاوان کے 13 کیسز درج کرائے گئے۔ مختلف جرائم کے واقعات میں 528 افراد قتل ہوئے، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے والے 80 افراد جاں بحق ہوئے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں جرائم کی پیچیدگی اور شرح میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے، جبکہ یہ ریکارڈ ان واقعات اور وارداتوں کا جن کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ واضح رہے کہ ہزاروں شہری اپنے موبائل فونز چھن جانے کی رپورٹ درج ہی نہیں کراتے۔

target killings

Mobile Phone Snatching

Bike Snatching

car Snatching

Karachi Street Crimes

Ransom