’دُھرندھر‘ کو کامیاب بنانے کے لیے کس خفیہ ہتھیار کا استعمال کیا گیا؟
یوٹیوب اور انسٹاگرام کے دور میں جب بولی ووڈ ہر جگہ سے نئے ٹیلنٹ کو چُنتا ہے، ”دھرندھر“ نے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے بھارتی ٹی وی کے مشہور چہروں کو بڑی اسکرین پر متعارف کرایا ہے۔
اس فلم میں ٹی وی کے چند معروف اداکاروں کو اہم کردار دیے گئے ہیں اور وہ بھی ایک ایسے انداز میں جو ماضی کی یادوں کو زندہ کرتا ہے، لیکن ساتھ ہی اس میں نیا پن بھی ہے۔ ان ٹی وی اسٹارز کی موجودگی نہ صرف فلم میں حقیقت کا رنگ بھرتی ہے بلکہ ان کی پرفارمنس نیا جوش بھی دیتی ہے۔
دُھرندھر، سیارہ، پُشپا: بولی وُڈ کے ’ٹاکسک‘ اور ’ریڈ فلیگ‘ ہیرو رومانس کا ٹرینڈ کیوں بن رہے ہیں؟
راکیش بیدی
راکیش بیدی ٹی وی پر کامیڈی کے لیے مشہور ہیں، ”دھرندھر“ میں ایک پاکستانی سیاست دان جمیل جمالی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی پرفارمنس میں سنجیدگی اور ہنسی کا بہترین امتزاج ہے، جو فلم کی سنجیدگی اور سختی کو تھوڑا ہلکا کرتی ہے اور نیا مزہ دیتی ہے۔
سومیا ٹنڈن
سومیا ٹنڈن جو ”بھابھی جی گھر پر ہیں!“ میں انیتا بھابی کے کردار سے مشہور ہیں، اس فلم میں ایک بالکل مختلف کردار میں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے فلم میں اکشے کھنہ کی بیوی ”الفت“ کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کا انٹری سین بہت طاقت ور ہے، جہاں وہ اپنے شوہر سے اپنے بیٹے کی موت پر سخت سوال کرتی ہیں۔ اس منظر میں ان کی موجودگی فلم کی تیز رفتاری اور جذباتی تناؤ میں توازن فراہم کرتی ہے۔
عائشہ خان اور کرسٹل ڈی سوذا
”دھرندھر“ کی خاص بات یہ ہے کہ فلم کے تخلیق کاروں نے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر ٹی وی کے معروف اسٹارز کو بھی اسپیشل ڈانس نمبروں میں شامل کیا ہے۔”دھرندھر“ میں عائشہ خان اور کرسٹل ڈی سوذا نے رقص کےآئٹم نمبرز میں اپنا جادو چلایا ہے۔ ان کا رقص فلم کے ایکشن اور تھریلر کے ماحول میں ایک نیا رنگ بھرتا ہے۔
بولی وڈ فلم ’دُھرندھر‘ بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز
منو گوہل
منو گوہل، جو ٹی وی پر اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں، اس فلم میں آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ ان کی پرفارمنس میں طاقت اور خاموش شدت ہے، جو کہانی کو اور بھی دلچسپ بناتی ہے۔ منو کی پرفارمنس یہ ثابت کرتی ہے کہ وہ ٹی وی پر دہائیوں سے کامیاب ہیں اور سنیما میں بھی اپنی جگہ بنانے کے حق دار ہیں۔
”دھرندھر“ میں ہر ٹی وی اداکار کو اہم کردار دیا گیا ہے، جس سے فلم کی کہانی اور پرفارمنس مزید جان دار ہوئی ہے۔ یہ اسٹارز نہ صرف ہمیں ان کے جانے پہچانے چہرے دکھاتے ہیں، بلکہ ان کی پرفارمنس میں ایک نیا جوش اور توانائی بھی ہوتی ہے، جو فلم کی کامیابی کا اہم تقاضہ ہے۔















