بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی: آئی ایس پی آر
شائع 27 دسمبر 2025 04:57pm

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃُ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ یہ کارروائی بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃُ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ISPR

Panjgur

Fitna Al Khawarij

Inter Services Public Relations (ISPR)

pakistan security forces operation