وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف پروگرام کے اسٹرکچر میں تبدیلیوں پر غور

معاشی گروتھ بڑھانے،سرمایہ ، پاورٹیرف میں کمی کی تجاویز، ذرائع
شائع 07 جنوری 2026 11:55am

حکومت نے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کے اسٹرکچر میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاشی گروتھ بڑھانے، غربت اور بے روزگاری میں کمی اور پالیسی ریٹ میں کمی جیسے اقدامات زیرِ غور ہیں، تاکہ ملک کی معیشت مستحکم رہ سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اسلام آباد کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے تجاویز تیار کر لی ہیں۔ حکومت تیسرے سال میں معاشی گروتھ کو فروغ دینے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس اور صوبائی بجٹ سرپلس کے اہداف میں ریلیف کی درخواست کر سکتی ہے، تاکہ معیشت آن ٹریک رہتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق تجاویز میں معاشی گروتھ کے لیے مؤثر اقدامات، غربت میں کمی، بے روزگاری میں کمی اور پالیسی ریٹ میں ممکنہ کمی شامل ہیں۔ حکومت ان تجاویز کو آئی ایم ایف کے سامنے پیش کر کے قرض پروگرام میں ریلیف حاصل کرنے کی ورکنگ کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقدامات اور تجاویز عوام کو ریلیف دینے اور ملک کی معیشت کو مستحکم رکھنے کے تناظر میں تیار کیے گئے ہیں۔

IMF

IMF PAKISTAN

IMF program

structure