سردیوں میں اسکول کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا، محمکہ اسکول ایجوکیشن
سندھ میں سردی کی شدت کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سردی کے سبب اسکول صبح 9 بجے شروع کرنے کے فیصلے میں توسیع کردی ہے۔
محمکہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق سندھ میں اسکول 4 فروری تک صبح 9 کھلیں گے جب کہ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔ فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو سرد موسم کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
مقبول ترین











