سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کمی
سونے کی قیمتوں میں ملکی اور عالمی سطح پر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 347 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سونا 214 امریکی ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی عوامل، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے کی قیمتوں پر دباؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

















