حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے
شائع 16 فروری 2026 08:40am

حکومت نے رمضان سے قبل عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 32 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔