سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں
شائع 19 فروری 2026 02:22pm

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں چھ ہزار 773 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت چار لاکھ 49 ہزار 212 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 70 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 12 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 358 روپے اضافے سے 8 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام چاندی 307 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 205 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 79 اعشاریہ 20 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔