سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگی؟
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کے لیے سونا نسبتاً سستا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3,400 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے پر آ گیا۔
اس طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2,915 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 34 ڈالر کی کمی کے بعد 5,110 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 104 روپے کے اضافے کے بعد 8,914 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 89 روپے بڑھ کر 7,642 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 84.30 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ مختلف معاشی عوامل اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے اثرات ملکی مارکیٹ میں بھی نظر آ رہے ہیں۔

















