خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے تباہ
آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، تازہ کارروائی میں خیبر سیکٹر میں افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں اور شمالی وزیرستان میں جھنڈا پوسٹ تباہ کردی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی ان مؤثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسی طرح پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں، آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں بھی کارروائی کی گئی جس میں افغان طالبان کی جھنڈا پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طور خم سیکٹر میں بھی پاک فوج نے افغان طالبان پوسٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، پاک فوج کے درست اور مؤثر حملے کے نتیجے میں افغان طالبان کی پوسٹ تباہ ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج اپنے اہداف کےحصول تک افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔













