2026 میں کچن کے لیے پسندیدہ پینٹ کلرز: ماہر ڈیزائنرز کی رائے

اس سال پانچ رنگ کچن ڈیزائننگ پر راج کر رہے ہیں۔
شائع 08 اپريل 2026 02:26pm

گھر کی تزئین و آرائش ایک دلچسپ مگر محنت طلب کام ہے اور ان میں سب سے مشکل کچن کے لیے درست پینٹ کلر کا انتخاب ہوتا ہے۔

دیواروں اور کیبنٹس کے لیے رنگوں اور فنشز کی وسیع رینج صارفین کو اکثر تذبذب کا شکار کر دیتی ہے کہ کسے منتخب کریں اور کسے نہیں؟ یہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ اس فیصلے سے گھبرا جاتے ہیں، کیونکہ یہ ایک طویل مدتی انتخاب ہوتا ہے۔

ماہرینِ ڈیزائن کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے رنگ ہیں جو ہر دور میں مقبول رہتے ہیں اور بار بار استعمال کیے جاتے ہیں۔

2026 میں بھی کچھ خاص شیڈز ڈیزائنرز کی پہلی ترجیح بنے ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، اس سال پانچ رنگ کچن ڈیزائننگ پر راج کر رہے ہیں۔

کریمی وائٹ

اگر آپ کو سفید رنگ پسند ہے، لیکن اسے بہت زیادہ چمکدار نہیں دیکھنا چاہتے تو کریمی سفید رنگ بہتر رہے گا۔ اس رنگ سے کچن نہ صرف صاف ستھرا لگتا ہے بلکہ وہاں گرمجوشی کا احساس بھی پیدا کرتا ہے۔ ڈیزائنر اسے اپنی ترجیحات میں سرِفہرست رکھتے ہیں۔

بلیو-گرے

ہلکا نیلا اور سرمئی کا امتزاج اس سال خاص ٹرینڈ میں ہے۔ اس رنگ میں ہلکے سبز کی جھلک بھی ہوتی ہے جو اسے مزید دلکش بناتی ہے اور کچن کو جدید انداز دیتی ہے۔ میساچوسٹس سے لے کر جارجیا تک کے ڈیزائنرز اس موڈی شیڈ کو کیبنٹس کے لیے کثرت سے استعمال کر رہے ہیں۔

سیج گرین

گزشتہ چند سالوں سے سبز رنگ کے کچن مقبول ہیں اور 2026 میں بھی یہ رجحان جاری ہے۔ خاص طور پر ہلکا سبز شیڈ کچن میں قدرتی اور پُرسکون ماحول پیدا کرتا ہے۔

سوئس کافی

ڈیزائنرز کے مطابق یہ رنگ برسوں سے ان کا پسندیدہ ہے۔ یہ ایک ایسا سفید رنگ ہے جس میں زردی مائل ہوئے بغیر ایک خاص قسم کی تپش اور سکون موجود ہے۔ اسے کچن کی چھت، دیواروں اور کیبنٹس پر یکساں طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کلاسک بلیو

گہرے اور دلکش نیلے رنگ بھی اس سال نمایاں ہیں۔ خاص طور پر کیبنٹس پر استعمال ہونے والا نیلا رنگ کچن کو ایک شاہانہ اور منفرد انداز دیتا ہے۔

کوئی بھی رنگ منتخب کرنے سے پہلے اسے کچن کے مختلف حصوں پر لگا کر دیکھیں، کیونکہ صبح کی روشنی اور رات کی مصنوعی روشنی میں پینٹ کے شیڈز مختلف نظر آ سکتے ہیں۔

کچن کے لیے رنگ کا انتخاب کرتے وقت صرف ٹرینڈ کو نہ دیکھیں بلکہ یہ بھی سوچیں کہ کون سا رنگ آپ کو طویل عرصے تک سکون فراہم کرے گا۔ 2026 کے یہ رنگ خوبصورتی اور پائیداری کا بہترین امتزاج پیش کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحیح رنگ کا انتخاب نہ صرف کچن کی خوبصورتی بڑھاتا ہے بلکہ اسے گھر کا سب سے پسندیدہ حصہ بھی بنا دیتا ہے۔ اگر آپ اپنے کچن کو نیا روپ دینا چاہتے ہیں تو ان ٹرینڈنگ رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔