پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
پی ایس ایل الیون کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ مزید دلچسپ بنا دی۔
پاکستان سپر لیگ الیون کے ایک اہم میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ننانوے رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے مائیکل بریسویل نے شاندار 83 جب کہ بابر اعظم نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں لاہور قلندرز نے دو سو رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ فخر زمان 58 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ڈینئل سیمز 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاورزلمی کی پی ایس ایل 11 میں یہ پہلی شکست ہے، لاہور قلندرز کی فتح کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
پوائنٹس ٹیبل پرلاہور قلندرز چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ حیدرآباد کنگز مین اب بھی پلے آف کی دوڑ میں شامل ہے۔ حیدرآباد کنگز مین کو پلے آف میں پہنچنے کے لیے راولپنڈیز کو آئندہ میچ میں شکست دینا ہوگی۔ حیدرآباد کنگز مین کو لاہورقلندرز سے رن ریٹ بہتر کرنے کے لیے بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
















