پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
لاہور میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حیدرآباد کنگز کے کھلاڑی محمد علی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا، کھلاڑی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ ریفری نے حیدرآباد کنگز کے کھلاڑی محمد علی پر میچ کے دوران خلاف ورزی ثابت ہونے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق محمد علی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تاہم کھلاڑی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کر لیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جرمانہ قبول کرنے کے بعد محمد علی کے خلاف مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ پی ایس ایل حکام نے واضح کیا ہے کہ لیگ میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ کھیل کے معیار اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔
















