ادا کارہ لائبہ خان کی نئی پوسٹ، کیا شادی خطرے میں ہے؟

نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
شائع 21 جون 2026 09:43am

پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ نے ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

لائبہ خان نے رواں سال جنوری اور فروری میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں کئی بڑی اور شاندار تقاریب شامل تھیں۔ تاہم ان کا نکاح اس سے پہلے 2024 میں ہو چکا تھا۔

حال ہی میں لائبہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لیڈی ڈیانا سے منسوب ایک جملہ شیئر کیا، اس میں لکھا تھا، ”ہر کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے، سوائے اس شخص کے جس سے میں محبت کرتی ہوں۔“

یہ جملہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا اور صارفین نے اس کے مختلف مطلب نکالنے شروع کر دیے۔ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید لائبہ خان اور ان کے شوہر کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

شادی کے وقت بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ جواد پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ تاہم اس بارے میں لائبہ خان یا جواد کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

اب اس نئی پوسٹ کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور لائبہ خان سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

لائبہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی، سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بھی کافی مقبول ہیں اور وہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد چالیس لاکھ ہے۔