سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کی چھ روزہ تقریبات کا سلسلہ تہران میں جاری ہے۔ جہاں سخت سیکیورٹی اور شدید گرمی کے باوجود لاکھوں سوگوار اور متعدد غیر ملکی وفود جمع ہیں۔ فروری 2026 میں امریکا اور اسرائیل کے تہران پر فضائی حملے کے نتیجے میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے قریبی رشتے دار شہید ہوگئے تھے۔ ایران امریکا جنگ کی وجہ سے خامنہ ای کی آخری رسومات تعطل کا شکارہوگئی تھیں جسے اب ادا کیا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر مرتب کردہ شیڈول کے مطابق، تہران اور قُم میں عوامی اجتماعات اور جنازے کے بعد جسدِخاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جس کے بعد حتمی تدفین جمعرات کو مشہد میں عمل میں آئے گی۔ علی خامنہ ای سنہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کے رہبرِ اعلیٰ بننے والے دوسرے شخص تھے۔ انھوں نے سنہ 1989 میں آیت اللہ خمینی کی وفات کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا اوراپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔
































