پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کمی
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
حکومت نے عوام کو معمولی سا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے پورے ملک میں کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں ایک روپے ستانوے پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں کی اس کمی کے بعد ملک میں پیٹرول کی پرانی قیمت کم ہو گئی ہے اور اب پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 97 پیسے کی برابر کمی کی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مقبول ترین















