سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4125 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی سونے کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کم ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر آگیا تھا۔















