آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین
.
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو مقدس شہر مشہد میں سرکاری اعزاز و احترام کے ساتھ 9 جولائی 2026 کو سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔ ان کی آخری رسومات میں ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ لاکھوں سوگواران نے شرکت کی۔ وہ 1989ء میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کے انتقال کے بعد ایران کے دوسرے رہبرِ اعلیٰ بنے تھے اور طویل عرصے تک اس منصب پر فائز رہے۔ ان کے دورِ قیادت میں ایرانی سیاست، مشرقِ وسطیٰ کی اسٹرٹیجک صورتِ حال اور عالمی امور پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ انہیں امریکا اور اسرائیل نے ایک مشترکہ حملے میں شہید کردیا تھا۔
مقبول ترین































