کراچی :دھرنا دینے والوں کیخلاف مقدمہ درج
کراچی :کراچی میں نمائش چورنگی پر دھرنا دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں لاوڈ اسپیکرایکٹ اور حکومت مخالف تقاریر کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر چار روز تک دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کے رہنماو¿ں کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں،مقدمے میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی دفعہ بھی شامل ہے،مقدمہ مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔