کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

شائع 02 اپريل 2016 10:20am

042

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے دوٹارگٹ کلرزگرفتارکرلئے گئے،ملزمان نے اکیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون میں محکمہ انسداددہشتگردی نے کارروائی کے دوران دوٹارگٹ کلرزگرفتارکرلئے۔گرفتارملزمان میں شفیع عرف گنجااوررحمت عرف ڈان شامل ہیں جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

ملزمان نے اکیس افرادکی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ،سی ٹی ڈی نے گرفتارملزمان سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دینے کیلئے محکمہ داخلہ کوخط ارسال کردیا ہے۔