انتہا پسندی کا خاتمہ فکری ضرب عضب سے ممکن ہے ،پرویز رشید
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کہتے ہیں کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فکری ضرب عضب کی ضرورت ہے،وزیر اعظم نواز شریف ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہے ہیں جبکہ عمران خان خیبرپختونخوا میں چوہے مار رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ، اسلحے کی فیکٹریاں اور مواصلاتی نظام کو ختم کیا،یہ آپریشن اپنے مقاصد کی تکمیل تک جاری رہے گا،دہشتگردی انتہا پسندی سے جنم لیتی ہے ، انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے فکری ضرب عضب کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں پرویزرشید کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے دعویدارخیبرپختونخوا میں چوہے مارنے کی سیاست کررہے ہیں،پرویزرشید کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں توانائی اور معاشی بدحالی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا ، مسائل حل کرنے کیلئے حکومت نے ڈھائی سال میں اپنا کردار ادا کیا،لوگوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔