وزیراعظم نے بھارتی ایجنٹ سے متعلق مودی سے بات نہیں کی،نعیم الحق
اسلام آباد:پرویزرشید کے بیان پر نعیم الحق کہتے ہیں پنجاب میں دہشت گردوں کے تعاقب پر مسلم لیگ ن کی حکومت کیوں بے چین ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے خطرناک بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر نریندر مودی سے بات تک نہیں کی، پرویز رشید بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پر قوم کو جواب دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید بتائیں رمضان شوگر مل میں کتنے بھارتیوں کو پناہ دی جاتی ہے؟ فوج کی جانب سے پنجاب سے دہشت گردوں کے تعاقب پر ان کی جماعت اور حکومت کیوں بے چین ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔