کل بھوشن کی گرفتاری سے بھارتی مداخلت سامنے آگئی ،آئی جی ایف سی

اپ ڈیٹ 02 اپريل 2016 02:59pm

sherafgan_image

کوئٹہ :آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن کہتے ہیں کہ کل بھوشن کی گرفتاری کے بعد بھارتی مداخلت کھل کر سامنے آگئی ہے، پاکستان کے دو ہمسایہ ممالک دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔

آئی جی فرنٹیئرکور بلوچستان شیر افگن نے کوئٹہ میں کہنا تھا کہ کل بھوشن کی گرفتاری کے بعد ثابت ہوگیا کہ بھارت بلوچستان میں ریاستی دہشتگردی پہلا رہا ہے،پاکستان کے دونوں ہمسائے دہشت گردوں کی نرسری ہیں اور پشت پناہی بھی کررہے ہیں۔

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ کل بھوشن کے بہت سے سہولت کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، بلوچستان کے عوام کے تعاون سے امن قائم ہورہا، آج ان جگہوں پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ رہے ہیں جہاں کبھی پرچم لہرانا مشکل تھاان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے،ہر صورت مکمل ہوگا، اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی وخوشحالی آئے گی۔