وزیر اعلیٰ سندھ سے فاروق ستار کی ملاقات
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ایم کیوایم کیوفد نے ملاقات کی۔ وفد نے میرپوخاص میں کارکنوں کی گرفتاری پرتحفظات سے آگاہ کیا۔ایم کیوایم کے کسی کارکن سے زیادتی نہیں ہوگی، وزیراعلی سندھ نے یقین دہانی کرادی۔
وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں فاروق ستارکی زیرقیادت ایم کیوایم کے گیارہ رکنی وفد نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ایم کیوایم کے وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کومیرپوخاص ڈویڑن میں پارٹی کارکنان کی گرفتاری پرتحفظات سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو یقین دلایا کہ کسی بھی کارکن سے کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔اس موقع پرفاروق ستارنے شعر سنایا جس پرتبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آپ کی شاعری سیاسی شکایتیں ہوتی ہیں۔ ایم کیوایم کے وفد میں سید سرداراحمد، ہیرسوہو،اقبال محمدعلی،ریحان ظفراور دیگرشامل تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔