حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن ہے ،سراج الحق
لاہور میں دینی جماعتوں نے نظام مصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ مذہبی قائدین کا کہنا تھا پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
لاہور میں ہونے والی دینی جماعتوں کی نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن اور قوم کا مکہ مکرمہ ہے۔ ملک میں غلبہ اسلام کیلئے کوشاں کوئی جماعت نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتی۔
جے یو آئی کے امیر فضل الرحمان نے کہا پاکستان کسی قسم کی فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذہبی جماعتوں کو بند گلی میں دھکیلنا بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کون ہوگا جو گھر کی چار دیواری میں تشدد اور مار پیٹ کا قائل ہو گا۔کانفرنس کے اعلامئے میں اعلان کیا گیا کہ پنجاب حکومت کے تحفظ نسوں بل کے متبادل بل بھی لایا جائے گا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔