را کے معاملے پر بھارت سے بات کرنے پر زور
پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مشرف کے بیرون ملک جانے کے پیچھے کوئی نہ کوئی ڈیل ضرور ہوئی ہے، حکومت کو سنجیدگی سے را کے معاملے پر بھارت سے بات کرنی چاہیئے۔
لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ملک میں را کے مداخلت پر حکومت کو ہر بین الاقوامی فورم پر معاملے اٹھانا چاہیئے، ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو کمر درد کے باعث نہیں بلکہ کسی ڈیل کے تحت باہر جانے کی اجازت دی گئی، پرویز مشرف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ عدالت نے نہیں بلکہ حکومت نے خود کیا۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل نہیں،گلشن اقبال دھماکے میں بہت سے زخمی ہسپتالوں میں ناکافی سہولیات کے باعث جاں بحق ہوئے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔