اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز کی طرح آج بھی بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں میں تیز ہواوٴں اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
آج اتوار کے روز بھی خیبرپختونخوا کے شہر دیر،سوات،شانگلہ،کوہستان،بٹگرام مانسہرہ، اور گلگت بلتستان ، کشمیر کے اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح فاٹا ، اسلام آباد، پنجاب میں بھی کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ شمالی مشرقی بلوچستان ، ڈی جی خان، ملتان ، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز گرد آلود ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔