خانیوال:سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،4دہشتگرد ہلاک

شائع 09 اپريل 2016 05:46am

poice0000000000000

خانیوال:ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں لکھی ٹبی کے قریب سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور چار فرار ہوگئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں منڈی کے علاقے اڈا لکھی ٹبی کے قریب کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4دہشت گرد ہلاک کردیئے جبکہ 4دہشت گرد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،مشترکہ کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

مشترکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد خودکش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،اور یہ دہشت گرد جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔