سیالکوٹ:پولیس کا سرچ آپریشن،14افراد گرفتار

شائع 09 اپريل 2016 05:51am

ctd00000000000000

سیالکوٹ:سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے چودہ مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،آپریشن کے دوران چار جعلی شہد بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے تھانہ سول لائنز کی حدود میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات گئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا، گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں چار جعلی شہد بنانے والی فیکٹریاں بھی پکڑی گئیں ہیں، سات افراد کو گرفتار کرکے جعلی شہد کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔