کراچی:رینجرزکی کارروائی،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی:کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں روسی ساختہ اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی لیاقت آباد نمبر تین کی فرنیچرمارکیٹ میں کی گئی، قبضے میں لیے گئے اسلحہ میں سات لائٹ مشین گنز اور بھاری تعداد میں خودکار اسلحہ برآمد کیا گیا،اسلحے کو صوفوں اور دیگر چیزوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم کی نشان دہی پر کی گئی برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔