وزیراعظم نوازشریف نے شجاعت عظیم کا استعفیٰ منظورکرلیا

شائع 09 اپريل 2016 06:10am

shujat azeem

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کا استعفیٰ منظورکرلیا، شجاعت عظیم کا استعفیٰ دسمبردو ہزار پندرہ سے التوا میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق شجاعت عظیم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن کے طور پر کام کررہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کے شعبے میں شجاعت عظیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیںشجاعت عظیم کے دور میں پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر بہتری آئی۔

شجاعت عظیم نے دسمبر سن دو ہزار پندرہ میں استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم نے منظورکرلیاشجاعت عظیم کو دوسال قبل عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔