ڈاکٹرعاصم کو نجی اسپتال سے علاج کروانے کی اجازت دیدی گئی
کراچی: کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے خرچے پر نجی اسپتال سے علاج کروانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل سہولیات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے درخواست عامر رضا نقوی نے دائر کی ۔جس موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرعاصم حسین ذہنی طور پر بیمار ہیں،ان کی یاد داشت بھی کمزور ہو رہی ہے، ڈاکٹرز نے ڈاکٹر عاصم کی ذہنی فزیو تھراپی تجویز کی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں لہذاجہاں یہ سہولت میسر ہو وہاں علاج کروایا جائے، نیب نے عدالت میں اپنے دلائل میں کہا کہ اگر میڈیکل بورڈ نے یہ سفارش کی ہے اور جناح اسپتال میں یہ سہولت موجود نہیں تو عدالت فیصلہ کرے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جس کے بعد ڈاکٹر عاصم کو ذاتی خرچے پر نجی اسپتال سے علاج کروانے کی اجازت دے دی گئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔