ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل سے دو تک ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن،کشمیراور ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ،پشاور، مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن، فاٹا، کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی، مکران، نصیر آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ اتوار اورپیرکے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔