بےنظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے چودہ افراد گرفتار

شائع 09 اپريل 2016 09:03am

arrest

اسلام آباد: ایف آئی اے نے بےنظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ پربیرونی ممالک سے ملک بدر کیے گئے چودہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایف ائی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونی ممالک سے ملک بدر کیے گئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یف ائی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 5 ترکی سے ،5 آسٹریلیا اور 4 یونان سے ڈی پورٹ کئے گئے۔

گرفتار ہونے والوں میں راجہ دلاور ،عمیر رزاق،اسد حسین،اسماعیل خان،سرفراز حسین،انصار حسین،چوہدری آکاش،شیر حسین،ہدایت اللہ،شبیر علی،آصف عمران ،عبدالزاق شامل ہیں۔

واضع رہے کہ ان تمام افراد کو انسانی اسمگلروں نے غیر قانونی طریقون سے ترکی ،آسٹریلیا اوریونان بھیجوایا تھا۔