سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرالرمیں تصادم

شائع 09 اپريل 2016 09:12am

highway

.کراچی: سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب بس اور ٹرالر تصادم میں چار افراد جاں بحق جبکہ گیارہ افراد زخمی ہوگئے

کراچی سپر ہائی وے پر صبح سویرے خوف ناک ٹریفک حادثہ ہوا مسافر بس مخالف سمت سے آنے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریکسیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کیا زخمیوں میں چار افراد کو عباسی شہید اسپتال جبکہ باقی افراد کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔