کراچی:سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی
کراچی:کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسا ر کرتے ہوئے کہا کہ میری عدالت میں آپ جب بھی آتے ہیں بیمار پڑ جاتے ہیں ؟
تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عدالت میں منتظم جج نے سابق تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ میری عدالت میں آپ جب بھی آتے ہیں بیمار پڑ جاتے ہیں ، جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ میرے دو آپریشن ہوئے ہیں، چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوں،جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ کیس حساس کیس ہے آپ سے کوتاہی ہوئی ہے آپ چھٹی لے کرگھربیٹھ جائیں ہم سب مجبوری میں آتے ہیں کوئی خوشی سے نہیں آتا۔
عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ کتنا وقت دیا جائے ، جس کے جواب میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کاوقت دیاجائے تب تک ٹھیک ہوجاوں گا، جس کے جواب میں عدالت نے کہا کہ ہائی پروفائل کیس ہے اتناوقت نہیں دے سکتے۔
سماعت کے دوران وکیل ملزم منصورکا کہنا تھا کہ مفرورملز م نوے روزکیلئے رینجرزکی تحویل میں ہے،جس پر عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔