پاک بحریہ کا میزائل عضب کا کامیاب تجربہ

شائع 09 اپريل 2016 10:04am

missile-azb00000000000

راولپنڈی:پاک بحریہ نے جنگی بحری جہازوں کو مارکرنے والے میزائل عضب کا کامیاب تجربہ کر لیا،نیول چیف کا کہنا ہے کہ کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میزائل عضب کو ساحلی علاقے سے داغا گیا جس نے سمندر میں اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے تجربے میں شامل تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور عملے کو مبارک باد دی،ان کا کہنا تھا کہ میزائل لانچنگ کے کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو ا ہے،نیا میزائل سسٹم پاکستان نیوی کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عضب میزائل کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کی حربی تیاریوں کا حصہ ہے جو ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قدم ہے۔