دس اپریل کو یوم دستور کے طور پر منایا جائے گا، رضا ربانی
کراچی:چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کہتے ہیں کہ دس اپریل کو یوم دستور کے طور پر منایا جائے گا۔آرٹیکل چھ پرعمل نہ کرنے والوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اسے فاضل شق قراردے کر آئین سے حذف کردیں۔
نیشنل میوزیم کراچی میں چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے محکمہ ثقافت سندھ کے تحت دوروزہ صوفی کانفرنس کا افتتاح کیا۔افتتاحی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عدم برداشت صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔
میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دس اپریل کو یوم دستور کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کسی کونہیں کھیلنے دیں گے۔
کانفرنس سے وزیراعلیٰ سندھ کی مشیربرائے ثقافت شرمیلا فاروقی اورحمید ہارون، شازیہ رضوی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرصوفی گائیک مطہراورذوالفقارنے شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام پیش کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔