خیبرپختونخوا: لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد نوے ہو گئی

پشاور:خیبر پختونخوا میں ہونے والے حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونے والے والوں کی تعداد نوے ہوگئیں، مختلف حادثات میں اکسٹھ افراد زخمی جبکہ نو سو انتیس مکانات کو نقصان پہنچا۔
پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارش اور لینڈسلائڈنگ کے باعث ہونے والے نقصانات اور مختلف حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں نوے افراد جاں بحق اور اکسٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں، دو سو سینتیس مکانات مکمل طور پر تباہ اور چھ سو چھیانوے مکانات کو ج±زوی نقصان پہنچاہے۔
حالیہ بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ ہونے والے پندرہ اضلاع میں سب سے زیادہ سترہ افراد شانگلہ میں جاں بحق ہوئے۔ جس میں چار خواتین اور نو بچے شامل ہے۔ سترہ زخمیوں میں نو خواتین اور تین بچے شامل ہے، رپورٹ کے مطابق ضلع سوات میں سب سے زیادہ مکانات نقصان پہنچا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔