پانامہ لیکس کے انکشافات پر نوجوانوں کی مختلف آراء
اسلام آباد:پانامہ لیکس نے پوری دنیا کی طرح پاکستانی سیاست میں بھی بھونچال برپا کردیا ہے، نوجوانو ں کے پانامہ لیکس کے انکشافات پر مختلف آراء رکھتے ہیں ۔
پانا مہ لیکس کے انکشافات پرجہاں باقی ممالک میں تحقیقات ہورہی ہیں تووہاں ہی پاکستانی سیاست میں یہ ہنگامہ لیک بن گئی ہے،اپوزیشن کے سیاسی اکابرین حکومت پرتابڑتوڑ زبانی حملے بھی کررہے ہیں،ایسے میں نوجوان بھلا کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں،کہتے ہیں وزیراعظم کا کمیشن بنانا اچھا اقدام ہے۔بعض طلبا نے وزیراعظم کوتو یہ مشورہ بھی دیدیا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک وزارت عظمی کے عہدہ سے الگ ہوجائیں۔
پامانامہ لیکس پر نوجوان نسل کاموقف اپنی جگہ لیکن دوسری طرف جاری سیاسی کھینچا تانی کا نتیجہ کیا نکلتا ہے،اور اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے یہ صورتحال واضحح ہونے میں وقت لگے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔