میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ،ڈاکٹر عاصم
کراچی :کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کو علاج اورسہولت فراہم کرانے کے کیس میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمہ میں بنائے گئے،پولیس کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے ۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کو علاج اور سہولت فراہم کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم نے ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمہ میں بنائے گئے، میرے خلاف جھوٹے مقدمہ میں بنائے گئے۔
پولیس کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے ،مجھ کسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا، دوسر ی جانب درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیب میں بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ،میری ضمانت منظور کی جائے ،تاہم عدالت نے ایس ایس پی کواٹھارہ اپریل کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔