کراچی :پاک سرزمین پارٹی کی عوامی رابطہ مہم جاری
کراچی :کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماوں کی عوامی رابطہ مہم دوسرے روزبھی جاری ہے۔زیب النسااسٹریٹ پرچوبیس اپریل کے جلسے کے پمفلیٹس تقسیم کئے۔مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ابلیس کی تمام چالوں کو اللہ کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔
کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کی رابطہ مہم جاری ،مصطفی کمال،انیس قائم خانی،رضاہارون اوردیگررہنما پہنچے زینب مارکیٹ،چوبیس اپریل کو باغ جناح کے جلسے کے پمفلیٹس تقسیم کئے اورسیلفی سیشنزبھی ہوئے۔
میڈیا سے گفتگومیں مصطفٰی کمال کا کہنا تھا عزیزآباد سمیت شہر کی ہر گلی کوچے میں جائیں گے۔ ابلیس کی تمام چالوں کو ناکام بنائیں گے۔مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ میرپورخاص میں دس ہزارسے زائد لوگوں نے استقبال کیا۔ پتھرمارنے والوں کومعاف کردیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔