چین :تاش گراں میں چالیس پاکستانی پھنسے ہونے کی تصدیق
کراچی :ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی شہر تاش گراں میں پھنسے چالیس پاکستانی خیریت سے ہیں ، چینی صوبے سنکیانگ میں خراب موسم کے باعث پاکستانی پھنس گئے تھے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ چینی شہر تاش گراں میں پھنسے چالیس پاکستانی خیریت سے ہیں ، چینی صوبے سنکیانگ میں خراب موسم کے باعث پاکستانی پھنس گئے تھے۔ پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام اور پاکستانیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو اہلکار صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کاش گراں پہنچ رہے ہیں۔ ویزہ مدت ختم ہونیوالے پاکستانیوں کی مدد کیلئے چینی حکام کو درخواست کردی، ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر تک صورتحال واضح ہوجائے گی، خراب موسم کے باعث پاکستانیوں کو بذریعہ سڑک لانا مناسب نہیں، تاش گران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔