آئین کا مذاق اڑانے والے قوم کے غدار ہیں،آصف زرداری
دبئی:سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے آئین کا مذاق اڑانے والے قوم کے غدار ہیں۔ امید ہے یوم دستور عوام میں آئین کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرے گا، آئین پاکستان شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔
یوم دستور پر سابق صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا آئین کی پامالی قوم کی روح کو پامالی کے مترادف ہے۔ آمر نے نہ صرف آئین توڑا بلکہ پندرہ صفحات کی دستاویز قرار دے کر مذاق اڑایا۔ آئین کا مذاق اڑانا قوم کا مذاق اڑانے کے برابر ہے۔ آصف زرداری نے کہا آئین کا مذاق اڑانے والے قوم کے غدار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یوم دستور عوام میں آئین کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرے گا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔