کراچی : مختلف علاقوں سے پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار

شائع 10 اپريل 2016 06:18am

arrest

کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد اور منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں رات گئے ناظم آباد کے علاقے میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب منگھوپیر سے بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔ لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، جبکہ قائدآباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔