ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

شائع 10 اپريل 2016 08:23am

pak-foj

راولپنڈی:بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیرسیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ہے،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔

ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیرسیکٹرپررات11بج کر40منٹ پر بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ شروع کر دی جو صبح4بجکر 45 منٹ تک جاری رہی۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ اور شیلنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔