پانامہ لیکس کی تحقیقات ججز سے نہیں کرائی جاسکتی،اعتزاز احسن
کراچی:سینیٹراعتزازاحسن کہتے ہیں کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ججز سے نہیں کرائی جاسکتی۔معاملے پر بین الاقوامی فرم سے فرانسک آڈٹ کرایا جائے اورملکی دولت واپس لائی جائے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات پرتحقیقات حاضرسروس یاریٹائرڈجج سے نہیں کرائی جاسکتی۔تحقیقات کرنے والے کوایسے مالی معاملات کی سمجھ ہونی چاہیے۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ججزصاحبان کونوازشریف کے حق میں فیصلہ دینے پرسینیٹربنایا گیا۔اس معاملے میں عدلیہ کوملوث کرنا ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ لوٹے گئے پیسے کاکھوج لگایا جائے اوراسے وطن واپس لایاجائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔