وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پرکراچی آئینگے

شائع 10 اپريل 2016 11:30am

nawaz-sharif

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کل ایک روزہ دورے پرکراچی آئیں گے۔وزیراعظم تھرکول فیلڈ میں چینی کمپنی اوراینگروکے اشتراک سے بجلی کی پیداوارمنصوبے کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔

حکومت سندھ نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے ایک روزہ دورہ تھرکے انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرپہلے کراچی پہنچیں گے اورپھرہیلی کاپٹرکے ذریعہ تھرجائیں گے۔

وزیراعظم تھرکول کے بلاک دومیں چینی کمپنی اوراینگروکے اشتراک سے بجلی پیداوارمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔تھرکول کے بلاک دو میں حکومت سندھ اوراینگروکے تعاون سے کول پاورپلانٹ کے سنگ بنیاد کے لیے ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے اورچین سے بھاری مشینری بھی پہنچادی گئی ہے۔حکومت سندھ اوراینگرونے چینی کمپنی سے کول مائننگ کا معاہدہ کیا ہے،تھرسے نکلنے والے کوئلے کوبجلی کے کارخانے چلانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

وزیراعظم تھرکول فیلڈ کے بلاک ایک اوربلاک چھ کا بھی دورہ کریں گے۔