گوجرانوالہ:کارخانے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
گوجرانوالہ:گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں سلنڈر دھماکہ سے کارخانے کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
کامونکی کے علاقہ شریف پورہ میں برف کے کارخانے میں اچانک سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے باعث کارخانے کی چھت گرگئی۔ ملبے تلے دب کر شوکت نامی شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سینتیس سالہ جاوید،سولہ سالہ وقاص اور پچیس سالہ وقاص شامل ہے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔