حکومت ڈنڈے کے زور پر ٹیکس اکٹھا نہیں کرنا چاہتی،شہباز شریف
لاہور:وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مراعات طبقہ دیانتداری سے ٹیکس ادا کرے تاکہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے قابل ہو سکے۔ حکومت ڈنڈے کے زور پر ٹیکس اکٹھا نہیں کرنا چاہتی۔
لاہور میں ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پہلی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امن
و امان کی صورتحال کی بہتری، تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ نظام کی خرابی کے باوجود ٹیکس وصولی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈنڈے کے زور پر ٹیکس اکٹھا کرنے کے بجائے لوگوں کو ترغیب دے کر اس سسٹم کا حصہ بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت انعامات پانے والے خوش نصیبوں کو موبائل فون پر بذات خود خوشخبری دی۔
صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور وزیر محصولات مجتبیٰ شجاع الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی آمدن میں اضافے کی بدولت ہی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جا سکتا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔